ایمانداری کی اعلیٰ مثال، موٹروے پولیس نے مسافر کے 53 لاکھ روپے واپس لوٹا دیے
کلر کہار(مسائل نیوز)موٹر وے پولیس نے چکوال میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 53 لاکھ روپے واپس کردئیے۔ مسافر کا پیسوں سے بھرا ہوا بیگ لوٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے مسافر کو کلر کہار سروس ایریا میں بھولا ہوا بیگ لوٹایا۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم بیگ برآمد ہونے پر اس کی تلاشی کی گئی تو دہشت گردی کا شک دور ہوگیا۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی لیے جانے پر اس میں 53لاکھ روپے موجود ہونے کا علم ہوا جس کے بعد مسافر کو تلاش کیا گیا اور بیگ اسے واپس لوٹا دیا گیا۔ بیگ واپس ملنے پر مسافر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ ضلع سوات میں امدادی کاموں کے دوران مقامی مدرسے کے طلبہ نے دیانت داری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ملبے سے ملنے والا 20 تولہ سونا مالک کو واپس لوٹا دیا۔
واقعے کی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، میں کیچڑ سے لت پت طلبہ کو ایک گھر کے ملبے سے سونے کے زیورات نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی یہ دیانت داری عوام کی جانب سے بھرپور تحسین کا باعث بنی تھی۔