MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان انا پرستی اور اپنی ذات سے باہر نکلیں

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے کو اپنی ذات تک رکھیں۔اقتدار چلا گیا تو عمران خان اداروں کی سالمیت کے خلاف بات کررہے ہیں۔عمران خان کی جماعت میں اچھے اوورسیز پاکستانی ہیں۔کیا اوورسیز کے فنڈز کو ملک کے 3 ٹکڑوں کے لیے استعمال کیا جائے گا ؟۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان انا پرستی اور اپنی ذات سے باہر نکلیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہاکہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو،اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، انشاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔
جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کی تقسیم کے بارے میں بات کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے انہیں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ ریمارکس ایک ٹوئٹر پوسٹ میں دیے گئے جس میں نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عمران کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا مذکورہ انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ نے اسٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ وہ صحیح فیصلے کریں اور متنبہ کیا کہ اگر پاکستان جوہری صلاحیت کھو دیا تو ملک 3 ٹکڑے ہو جائے گا. گزشتہ شب نشر ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملک کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی مسئلہ ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہیں کیے تو میں لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی انٹرویو نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ایسے وقت میں ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہا جب میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.