MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اچھی تعلیم انسان کو باوقار طریقے سے جینے اور تربیت دینے کا فن سکھاتی یے،جہانگیر لانگو

0 368

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مدثر محمود) اچھی تعلیم انسان کو باوقار طریقے سے جینے اور تربیت دینے کا فن سکھاتی یے علمی سفر میں کوئٹہ کے نجی تعلیمی اداروں نےبے مثال ترقی کی ہے جن میں شائننگ اسٹارز اکیڈمی کا شمار سرفہرست ہے ان خیالات کا اظہار سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بلوچستان کے ہیڈ میر جہانگیر لانگو نے شائننگ اسٹارز اکیڈمی کے دورے کے موقع ہر استاتذہ کرام اور طبائ وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

کیا اس موقع پر معروف استاد اور شائننگ اسٹارز کے ڈائریکٹر فضل شہزاد بھی موجود تھے۔ اکیڈمی کا دورے کرنے والے سماجی کارکن نے مستقبل کے چیلنجوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اکیڈمی کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی تعلیم اور بہترین تربیت کا فن اچھے اساتذہ اور انکے قائم کئے ہوئے نظم وضبط کے بغیر ممکن نہیں۔ کوئٹہ ماضی میں علم ودانش کا مرکزی شہر کہلاتا تھا شائننگ اسٹارز اکیڈمی جسیے ادارے کوئٹہ کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں

اسلئے علم اور ادب دوست افراد کا فرض بنتا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت پنپنے والے اداروں کی حوصلہ افرائی کرکے بلوچستان کی علمی پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں معاشرے کے سدھار میں سب کچھ حکمرانی کے کرنے سے نہیں بلکہ اپنی حالت خود بدلنے کے ارادے سے کمر کس لینے سے ہوگا انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ مقابلے کے اس دور میں زیادہ سے زیادہ علمی سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ کوئٹہ کا نام ملکی اور بین لاقوامی سطح پر روشن ہوسکے۔آخر میں اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور اساتذہ کی جانب سے میر جہانگیر لانگو کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.