MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

0 98

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں معاملات دونوں طرف سے ہیں،گولہ باری روکنا پڑے گی،مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔

نائب وزیراعظم نے دورۂ امریکا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو این اسمبلی کااجلاس 23سے 27ستمبر تک جاری رہا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اہم عالمی معاملات کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے یو این میں پاکستان کی قیادت کی،وزیراعظم نے اسرائیل کا نام لے کر تقریر میں تنقید کی، وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا، گھنٹے میں ایک ملین لوگ تقریر دیکھ چکے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں درجنوں قراردادیں پاس ہو چکی ہیں،اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں،غزہ قبرستان بن چکا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے یو این ناکام ہو چکا ہے،فلسطین اور غزہ کا مسئلہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے،غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،غزہ میں انسانی امداد کو نہیں جانے دیا جارہا۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ 8ممالک کے وزرائے خارجہ اور صدر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی،8اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی تجاویز تیار کرکے دیں،8ملکوں کی طرف سے20نکاتی ڈرافٹ تیار کیاگیا،20نکات پر 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا، ہمارے اکثر نکات مان لیے گئے،مشترکہ بیان میں غزہ میں امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششو ں کاخیرمقدم کیاگیا۔

ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے،غزہ کی تعمیر نو کی جائے،مشترکہ بیان میں کہا گیا مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا، 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے دن رات کام کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ غزہ کے حل کیلئے بلائے گئے اجلاس میں 20نکاتی پروپوزل دیا گیا،8 ملکوں کی طرف سے ڈرافٹ بنایاگیا، بعض ملکوں نے کہا کہ ڈرافٹ پر دستخط ہونے چاہئیں،ہفتے کو بتایا گیا کہ امریکا کا ڈرافٹ مل گیا ہے،پیر کو امریکا نے اعلان کیا اور 20نکات پیش کیے گئے،ٹرمپ نے غزہ معاملے کیلئے اہم نکات پیش کئے،پھر ہم نے طے کیا کہ ہم اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جائے،رات 1 بجے مشترکہ بیان کو حتمی شکل دی گئی.صدر ٹرمپ نے غزہ کے مسئلے کے حل کیلئے اہم نکات پیش کیے،صدرٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔

ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.