MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 11 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر مینگل کی گاڑی گزری تو زور دار دھماکا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ ختم ہوتے ہیں زوردار دھماکا ہوا جس کا تعین کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.