MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین ناموں کا اعلان کر دیا

4 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 2022 کے لیے پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے دسمبر 2022 کے لیے جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے دسمبر 2022 میں چار ٹیسٹ میچز میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل بھی دو مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی کیٹیگری میں سوزی بیٹس، چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی بڑی غلطی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم اور […]

  2. […] نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کے لیے امریکا کے 3 […]

  3. […] (مسائل نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی ون ڈے فارمیٹ رینکنگ میں پاکستان کے […]

  4. […] نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.