MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قیامت ہے اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، جے یو آئی

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ قیامت ہے اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں۔ اسلم غوری نے اپنے بیان میںکہاکہ عمران نیازی جیسے بدتمیز شخص کے چمچے طیبہ گل کے ساتھ ہونے والی درندگی کو بھول گئے ؟ ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے مخالف سیاسی اور صحافی خواتین کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگ جو کر رہے ہوتے ہیں کیا قوم اس سے بے خبر ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی معاشی خودکشی کا ذکر اگر غیر مناسب نہیں تو تہذیب واقدار پر اس کی خودکشی کا ذکر بھی غیر مناسب نہیں۔انہوںنے کہاکہ نیازی نے قوم کے بچوں کو بے راہ روی پر چلایا ہے ،لازمی ہے اس کا سد باب کیا جائے اور اس کے لئے کھل کر اس فتنے کی مخالفت لازمی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے ،احترام کے نام پر آوراگی کو کیسے برداشت کیا جائے۔اسلم غوری نے کہاکہ ایک اسلامی ملک میں نوجوان لڑکیوں کو ایسے مادر پدر آزاد معاشرے کی طرف راغب کرنے کے اقدام پر خاموش رہنا ظلم ہے۔ترجمان نے کہاکہ جے یو آئی کا پی ٹی آئی کی مخالفت کی بڑی وجہ مغربی اقدار کو مسلط کرنے کا ایجنڈا ہے جس کا اظہار ان کے جلسوں میں ہوتا رہتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.