MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی اب بھی ڈوریں ہلائی جا رہی ہیں

1 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے پاکستان آئیں گے۔عمران خان کی اب بھی ڈوریں ہلائی جا رہی ہیں، عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خان اکیلا مجرم نہیں ہے بلکہ ثاقب نثار بھی اس کے ساتھ مرکزی کردار ہیں۔
گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہا لہٰذا کال کوٹھڑی نہ سہی روشنی والی کوٹھڑی میں جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان چور ڈاکو اورمنی لانڈر اور غدار ہے ، 2017ء میں پاکستان پھل پھول رہا تھا ،یہ اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی ملزم ہے ، 2017ء کا اور آج کا موازنہ کرو تو پتہ چلے گا اس میں کون کون سے کردار شامل تھے ، میرے جیسے کمزور ایمان کے مسلمان کا ایمان ہے کہ صادق اور امین انبیاء کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا لیکن عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کا دیدیا گیا، جس بھنور میں پاکستان پھنسا ہوا ہے تمام سیاسی قوتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنا اشد ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔
عمران خان جیسے سازشوں کے مہرے گزشتہ 75سالوں میں کسی نہ کسی روپ میں سامنے آتے رہے ،میں اپنے اٹھارہ سے پچیس سال کے نوجوانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں اور ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں آزادی کے مقاصد پورے نہیں ہوئے ، قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی ، جنرل ایوب خان پاکستان کے اقتدار پر قابض ہوئے اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو کرپٹ ، غدار اور ان کا انتخاب چرا کر خود منتخب ہو گئے لیکن اسے کسی نے غدار نہیں کہا بلکہ پاکستان بنانے والے غدار ٹھہرے اور اس وقت بھی ایک طبقہ ایوب خان کو سچا جانتا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں اسٹیبلشمنٹ سے ہونے والے دو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.