MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نسیم شاہ نے محمد رضوان کو بولڈ کر دیا

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلبرن(مسائل نیوز)مشن ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔بابر سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ورلڈ کپ کے میچز کو لے کر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب تیاریاں کر رہے ہیں۔نیٹ پریکٹس کے دوران بھی پاکستانی فاسٹ بولرز بھرپور جوش دکھا رہے ہیں جس سے ساتھی بیٹرز پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر محمد رضوان پریکٹس کے دوران نسیم شاہ کی تیز رفتار گیند کا سامنا نہ کرسکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔اس دوران پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی بولنگ کو دیکھ کر وہاں موجود شائقین نے بھی انکی خوب تعریف کی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ میلبرن میں شیڈول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پوری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.