MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترکی میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس! شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ترکی (مسائل نیوز)ترکی کے مغربی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکی کے محکمہ زلزلہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بالک اسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ رات 10 بج کر 48 منٹ پر آیا اور زمین کے اندر تقریباً 6 کلومیٹر کی گہرائی میں اس کا مرکز تھا۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسہ اور ازمیر سمیت کئی قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

- Advertisement -

ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلکایا کے مطابق سندرگی میں تین غیر آباد عمارتیں اور ایک دو منزلہ دکان منہدم ہو گئیں۔ یہ تمام عمارتیں پہلے کے زلزلے میں نقصان پہنچنے کے بعد خالی کروائی گئی تھیں۔

صوبائی گورنر اسماعیل اوسٹااوغلو نے بتایا کہ 22 افراد زلزلے کے دوران خوف اور جلدی میں بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ضلع کے منتظم دوغوکان کویونچو نے ترک خبر رساں ادارے انادولو کو بتایا کہ اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی البتہ نقصان کے تخمینے کا عمل جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.