بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہے ہیں،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )سینئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان ڈمڑ نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میںبلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل بی اے پی کے کارکنوں عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ
- Advertisement -
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد میں موجود ہے اور وفاقی حکومت سے صوبے میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ کی منظوری اور بارڈرز کے مسائل کو حل کےلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ میں بھی اسلام آباد جارہا ہوں جہاں پر مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علا ہ این ایچ اے حکام سے ملاقات کرکے ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر کو معیاری اور ملک کے دیگر نیشنل ہاویز کی طرز پر تعمیرکو یقینی بنانے
اور دونوں روڈ جوکہ اربوں روپوں کے پروجیکٹ ہے جس کی نگرانی این ایچ اے کی زمہ داری ہے این ایچ اے حکام کو روڈ کی تعمیر کی نگرانی کےلئے انجینئرنگ ٹیمیں بجھوانے اور تعمیراتی کےلئے سائیڈ پر موجودگی اور انجینئرز کی نگرانی میں دونوں روڈ کی تعمیر کو معیاری ،پی سی ون کے مطابق یقینی بنائے گے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہیں ہرنائی تا کچ موڑ ،ہرنائی تا سنجاوی کی معیاری تعمیر سے ضلع ہرنائی کی زراعت ،مودنیات کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور عوام کو روزگار ملے گا