ریکوڈک کے معاملے پر کوئی سودابازی نہیں کرینگے ‘مولانا واسع
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر کوئی سودابازی نہیں کرینگے وقت ثابت کرے گا کہ جمعیت علماءاسلام ماضی کی طرح اس بار بھی بلوچستان کے وسائل پر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے بعض عناصر اقتدار کو طول دینے کیلئے بلوچستان کے وسائل کو بھےجنا چاہتے ہیں
- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام اور دیگر جماعتیں جلد لائحہ عمل طے کرکے ریکوڈک کے معاملے پر احتجاج کرینگے آئندہ انتخابات سے قبل بہت سیاسی شخصیات شمولیت کرینگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نےشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر زہری کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
اب وقت آگیا ہے کہ حکمران بلوچستان سے متعلق ہر فیصلے سے قبل بلوچستان کے عوام اور ان کی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہم مزاحمت کرینگے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سمیت دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر جلد تمام سےاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے جس میں تمام سےاسی جماعتوں کو اس متعلق احتجاج پر مجبور کریں گے