اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان! کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ صبح سویرے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 200 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 380 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا اور انڈیکس 1,140پوائنٹس گر کر 162,163 پر بند ہوا۔ 479 کمپنیوں کے حصص ٹریڈ ہوئے جن میں 157 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 277 کمپنیوں کے حصص میں کمی آئی، اور 45 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔
- Advertisement -
ٹریڈنگ والیوم 1,006.69 ملین شیئرز رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی مالی قدر 34.82 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.70 ٹریلین روپے رہی۔ سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے حصص میں ورلڈ کال، کے الیکٹرک اور بینک آف پنجاب شامل تھے۔
سب سے زیادہ فائدہ مند حصص میں PIA Holding Company LimitedB اور Ismail Industries Limited شامل تھے۔ سب سے زیادہ نقصان والے حصص میں Unilever Pakistan Foods Limited اور Nestle Pakistan Limited تھے۔
فیوچرز مارکیٹ میں 328 کمپنیوں کے حصص ٹریڈ ہوئے، جن میں 88 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 240 کمپنیوں کے حصص میں کمی رہی۔ سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے فیوچرز WorldCall Telecom، Bank of Punjab (OCTB) اور Bank of Punjab (NOV) کے حصص تھے۔