MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواجہ آصف نے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد حوصلے اور ہمت کا موازنہ پیش کر دیا

1 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد حوصلے اور ہمت کا موازنہ پیش کر دیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد حوصلے اور ہمت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری 3دن، اعظم سواتی 4دن اور شہباز گل 27دن جیل میں رہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 374دن، شہباز شریف 340دن، شاہد خاقان عباسی 222دن، مریم نواز 158دن، حمزہ 627دن، رانا ثناء اللہ 174دن اور مفتاح اسماعیل کو 142دن جیل میں گزارنے پڑے۔جاری کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کو دوران قید حوصلے کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو قید کے دوران روتے ہوئے دکھایا گیا۔خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی ورکروں اور رہنمائوں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کیلئے حوصلہ بلند ، ہمت جوان اور عزم و وقار کے ساتھ آزمائش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں سیاست کی آزمائشوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.