امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے نئی ترمیم شدہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کردی
امریکہ (مسئال نیوز)امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔
امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔
- Advertisement -
یہ بورڈ غزہ کی معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مصر میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں غزہ کا انتظام ٹیکنو کریٹس کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے کہا تھا کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے سپرد کیا جائے۔