MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیس کب دو گے؟ بورڈ کا فرنچائزز سے استفسار

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلیے دوسری بار یاد دہانی کرا دی۔نئے فنانشل ماڈل کے تحت ہر پی ایس ایل سے 2 ماہ قبل فرنچائزز کو فیس کی ادھی رقم ادا کرنا ہے،اس حوالے سے انھیں گذشتہ ماہ خط بھیج کر27 تاریخ تک ادائیگی کا کہا گیا تھا مگر کسی نے فیس جمع نہیں کرائی۔

چند روز قبل ایک اور یاد دہانی کا خط بھیجا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے، پی سی بی کو اپنی بعض پیمنٹس کا انتظار ہے، فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ پہلے یہ معاملہ حل کیا جائے، اس کے بعد الٹا بورڈ کو ہی فرنچائزز کو رقم دینا ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض پارٹنرز کے ساتھ پی سی بی کے مالی تنازعات تقریباً حل ہو چکے ہیں،

- Advertisement -

اس کے بعد اکاونٹس بھی فائنل کر لیے جائیں گے۔دوسری جانب ٹیم اونرز بورڈ کے بعض افیشلز کے رویے سے نالاں ہیں۔گزشتہ روز ہر ٹیم میں مزید2،2 پلیئرز کو شامل کرنے کی اطلاعات سامنے ائیں اوراس اقدام کا کریڈٹ پی سی بی کو دیا گیا، حالانکہ فرنچائز اونرز نے ایسا کرنے کا کہا تھا، انھیں محسوس ہوتا ہے کہ ایسا کسی افیشل نے دانستہ طور پر کرایا، اس سے یہ تاثر سامنے ایا کہ حکام فرنچائزز کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں،

اسی لیے سب نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پرزور الفاظ میں اسے مسترد کیا۔پی سی بی نے بعد میں میڈیا ریلیز کے ذریعے نئے ڈرافٹ کے حوالے سے اگاہی دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.