MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

12 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں ضمانت کیلئے (کل)25 اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے خود پیش ہو کر رجوع کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کی قانونی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی جہاں سابق وزیر اعظم کی ضمانت کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مارگلہ پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
اس کے بعد 22 اگست کو عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ان کی 25 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

- Advertisement -

بابر اعوان نے وڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان خود عدالت جائیں گے اور دعویٰ کیا کہ مقامی اور عالمی میڈیا معاملے کا پوچھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جس میں نہ تو کوئی بم استعمال ہوا ہے اور نہ کوئی کلاشنکوف لیکن پولیس کی جانب سے دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر گزشتہ 20 برسوں میں دہشت گردی کے خلاف تیار ہونے والے پاکستانی مؤقف کو ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا، انسانی حقوق کے کارکنان اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ نے بھی اس معاملے پر خدشات کا اظہار کیا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو کل ہم سب ساتھ جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

12 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت سے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے صالح محمد خان کو […]

  4. […] نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز)ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں […]

  6. […] آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے […]

  7. […] آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کار سرکار مداخلت […]

  8. […] آباد(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے، ممنوعہ فنڈنگ کیس اور […]

  9. […] آباد(مسائل نیوز) پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر […]

  10. […] (مسائل نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کی 25 مارچ تک […]

  11. […] (مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ […]

  12. […] آباد(مسائل نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.