MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ جائیگا،شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

2 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ جائیگا۔ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر

رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی طور پر عمران خان کے حق میں گیا ہے، جو لوگ یہ خواپش رکھتے تھے کہ عمران خان اور نواز شریف کا کیس ایک سطح پرآجائے تو ایسا نہیں ہوسکا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی

- Advertisement -

پیشی پر ہی اڑ جائیگا، مخالفین کی ہواہشیں دم توڑ گئی ہیں، آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، نیا آرمی چیف پیپلزپارٹی اور

مسلم لیگ (ن) کی خواہش پر نہیں بلکہ میرٹ پر آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اب ملک الیکشن کی جانب بڑھے گا،

بہت بڑا معاشی بحران آرہا ہے، عمران خان کو نا اہل ضرور قرار دیا گیا ہے تاہم یہ ہلکا پھلکا فیصلہ ہوا میں اڑ جائیگا، یہ فیصلہ تشویشناک ضرور ہے لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کل بھی عمران خان کو کہا تھا کہ کال […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.