MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر خیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹر استعمال کا بل اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا

2 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا۔

- Advertisement -

ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کا بل گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔گورنر نے موقف اختیار کیا کہ بل آئین کے منافی ہے، ہیلی کاپٹر کے ماضی کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا جارہا ہے۔دستاویز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مقف اختیار کیا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال جرم ہے۔حاجی غلام علی نے مقف اختیار کیا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب اور دیگر اداروں میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔دستاویز کے مطابق اعتراضات میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انکوائری اور سوالات زیرِ التوا ہیں۔دستاویز کے مطابق بل آرٹیکل 62/63 کے منافی ہے، ہیلی کاپٹر کے ماضی کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا جارہا ہے، جرم ہوچکا ہے جس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ بل گورنر، اسپیکر آفس کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، صوبائی اسمبلی ہیلی کاپٹر سے متعلق ترامیم پر نظرثانی کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے […]

  2. […] (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاکہنا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو عمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.