MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جوبائیڈن/شہباز ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں برف پگھل رہی ہے

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلا، آباد(مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے دورے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کرنا تھا۔
امریکا سیلاب متاثرین کے لیے بصورت امداد نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے انصاف لینے آیا ہوں، سیلاب سے تباہی کے قصور وار پاکستانی نہیں بلکہ امیر ترین ممالک ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دورے کے دوران ہمیں اچھا رسپانس ملا۔ناصرف ہم نے بلکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی جگہ جگہ پاکستانی متاثرین سیلاب کے لیے بات کی۔
اقوام متحدہ کے کامیاب ترین دورے پر وزارت خارجہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

دنیا کے ایکشن کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا، دنیا کو بھی ایک ہو کر مدد کرنا ہو گی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا قرض ادا کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہوتا کہ ہم یہ رقم اپنے متاثرین سیلاب پر خرچ کرتے، تجویز دی کہ جب ہم اس قابل ہوں تو قرض بھی ادا کر دیں گے، ابھی یہ ابتدائی تجویز ہے۔صدر بائیڈن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا۔
آسان شرائط پر نئے قرض لینے میں مدد کے لیے بڑے ممالک سے بات کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے تعلقات میں جو برف تھی وہ پگھل رہی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی صدر جوبائیڈن سے مختصر ملاقات ہوئی تھی۔ وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کو مفید قرار دیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.