MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو اور محدود وسائل بروئے کار لاکرخرچ کررہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کچھی ڈھاڈر سمیت وگردنواح علاقوں میں عوام کا مال مویشی مکانات کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سمیت متاثرہ علاقوں کا سروے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ متاثرین خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اے سے ہاوس میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی محمد اسلم بوہڑ عبداللہ بلوچ رئیس فرحان غنی جمالی دین محمد رند ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ضلعی انتظامیہ ہرممکن کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو اور محدود وسائل بروئے کار لاکرخرچ کررہے ہیں اور اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈھاڈر کے دہہی علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم کی گئ ہے جہاں متاثرین کو تین وقت کا کھانا پینے کا صاف پانی علاج معالجے کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر کے مقامی صحافیوں کا غیر جانبداری سے رپورٹنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آج میڈیا جس ترقی کی جانب گامزن ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے صحافت ریاست کا چھوتھا ستون ہے صحافی علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں انتظامیہ اسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے پٹواری صاحباں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں متاثرین خاندانوں کے مکمل سروے کرکے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ نقصانات کا ازالہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ علاقے کے قبائلی عمائدین اور مقامی میڈیا کا تعاون انتظامیہ اور پٹواریوں کے ساتھ قابل تعریف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.