MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ صحت کچھی وبائی امراض کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر (مسائل نیوز) محکمہ صحت کچھی وبائی امراض کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں بارشوں اور سیلابی مشکلات سے دوچار ہر دوسرا شخص ملیریا ٹائیفائیڈ ودیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے جس کا شکار ہوکر غریب عوام موت سے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن سرکاری ہسپتال اور دیہی مراکز میں ان امراض سے بچاؤ اور علاج کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں جبکہ محکمہ صحت کی مفت علاج اور ملیریا ٹیسٹ کے دعوے دھرے رہ گئے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ضلع کچھی بھر میں ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے محکمہ صحت کچھی کی جانب سے اب تک کوئی سخت اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ضلع بھر میں ہر دوسرا شخص ملیریا و ٹائفائیڈ کی مرض میں مبتلا ہورہا ہے توجہ مرکوز نہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونےکاخدشہ ہے سرکاری اداروں میں خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے باعث غریب عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں ملیریا کے مریضوں میں مسلسل اضافے سے صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ملیریا اور ٹائیفائڈ کے متعلق بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بے نتیجہ ثابت ہوئی اور سوشل میڈیا پر مخصوص افراد صرف اپنی دیہاڑی کی خاطر تعریفوں کے پل باندھ کر انسانی صحت کو داؤ پر لگانے کے درپے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائے جانے کا رزلٹ زیرہ جارہا ہے جبکہ پی پی ایچ آئی کے ملازم صحافی سے سب بہتری کی شہہ سرخیاں لگوائی جا رہی ہیں جبکہ حساس بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا ہے بلکہ سیلاب سے متاثرہ افراد جن کے گھر بار پانی کی نظر ہو چکے ہیں مزدور اور محنت کش دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں ایسے لوگ پرائیویٹ کلینکس سے بھاری اخراجات پر اپنا علاج کرانے پر مجبور ہو گئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے اور ان مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے دوسری جانب بے گھر افراد کھلے آسمان تلے بغیر چھت کے مچھروں کے رحم و کرم پر زندگی گزارتے نظر آتے ہیں جنہیں ایک عدد مچھر دانی میسر نہیں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اس نازک صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر شہری اور دیہاتی علاقوں میں اسپرے کروایا جائے اور مچھر دانیاں شفاف طریقے سے مستحقین میں تقسیم کر کے انہیں ملیریا ٹائیفائڈ اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سرکاری ہسپتالوں کو فعال کرنے کے اقدامات کیے جائیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.