وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں
لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان پورے ہیں لیکن کل حکومتی اتحاد کے 140 ارکان ایوان میں آئے۔لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی محرکات ہیں کہ لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں کیوں منظور کرایا گیا،لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے گرین ایریا کو براؤن کیا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہمارے اراکین کی تعداد پوری ہے تاہم گزشتہ رو زپی ٹی آئی اور اتحادیوں کے نمبرز پورے نہیں تھے۔
ہمارے اراکین کی تعداد 179 ہے،پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 160 سے 165سے اوپر نہیں جاتی۔
- Advertisement -
ہمارے 2 اراکین ایوان میں غیر حاضر تھے جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادی دھاندلی سے نمبرز پورے کرنا چاہتے ہیں۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کہا گیا کہ وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی میں نہیں آسکیں گے،پنجاب اسمبلی گجرات کی ضلع کونسل نہیں اور نہ ہم بننے دیں گے۔وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،خواتین ارکان بھی کہہ رہی ہیں کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔
یہ آپس میں لڑ رہے ہیں کہ زیادہ کرپشن کس نے کی،ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی نہیں چاہتے کہ اعتماد کا ووٹ لیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔پرویزالہٰی کے پاس اکثریت نہیں ہے وہ مستعفی ہوجائیں، پرویزالٰہی کے پاس نمبرز پورے تھے تو اسمبلی میں دکھا دیتے، اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی حمایت نہیں کررہی۔ پرویزالہٰی غلط طریقے سے صوبے پر مسلط ہیں، ہمارے پاس اس وقت ان کے مقابلے میں اکثریتی نمبر ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی ہماری حاضری پوری تھی ہمارے ارکان کی تعداد 190 ارکان تھے، اگر ان کے پاس نمبرز پورے تھے تو دکھا دیتے۔