MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرام(مسائل نیوز) وسطی کرم میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب
کر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نےامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں جن میں 4 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں جب کہ 11 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکالا گیا جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سات شدید زخمیوں کو پشاور اور دوسرے اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شارجہ میں 3 سالہ پاکستانی بچہ رہائشی عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گلف نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شارجہ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.