نواز شریف کو چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں، جاوید لطیف کا سابق وزیراعظم کی واپسی کےحوالے سے تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(مسائل نیوز)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے انکشا ف کرتے ہوئے کہا کہ میںآئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔لندن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں سابق وزیراعظم کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا میں خود استقبال کروں گا وہ جس ائیر پورٹ پر اتریں گے عوام کا سمندر انکا استقبال کرے گا ۔
[…] (مسائل نیوز) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں ، قوم کی نمائندگی کے […]