MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یونیورسٹی آف بلوچستان (UoB) اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی (SBKWU) پشین کیمپس کے طلبہ کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کا دورہ

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یونیورسٹی آف بلوچستان (UoB) اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی (SBKWU) کوئٹہ(مسائل نیوز)پشین کیمپس کے طلبہ کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کا دورہ

یونیورسٹی آف بلوچستان اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کے طلبہ نے فیکلٹی ممبرز کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا۔ یونیورسٹییز کے طلباء اور طالبات کو صوبے میں فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کے سکیورٹی فرائض کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود اور تعلیمی ترقی کے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفت و شنید کے ایک طویل سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

بات چیت کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی ترقی بالخصوص تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ آئی جی ایف سی نے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقعوں کے لیے خود کو اہل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل بہت قابل اور ذہین ہے اور وہ اپنی بھرپور محنت اور لگن سے ہی خود کو آگے لیکر جاسکتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے پیش کردہ اسکالرشپس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ طلبہ عصری تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تعلیمی اداروں میں ہڑتالوں سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ قانون کی پاسداری سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ فرنٹیئر کوربلوچستان اور عوام کے درمیان دوستانہ مراسم اور خوشگوار تعلقات کے قیام کیلئے مثبت اقدامات اٹھا تے رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مثبت رفتار کے ساتھ امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔ تقریب کے اختتام پر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے ایف سی کی جانب سے اس معلوماتی دورے کو خوش آئند قراردیتے ہوئےکہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی تعلیمی ترقی اور سماجی خوشحالی میں کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،

بلوچستان کے نوجوانوں کو اسکالرشپ کی فراہمی ،طلبہ کیلئے سٹڈی ٹورز اور سپورٹس مقابلوں کا انعقاد پاک فوج اور فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی تعلیم دوستی اور یہاں کے جوانوں سے محبت کا ثبوت ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.