MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعلی ڈگری حاصل کرنے پر لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گرفتار ی کی خبروں کا ڈراپ سین‎

2 919

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے، جنید صفدر کی گرفتاری کی تردید سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گرفتاری سے متعلق زیرِ گردش

- Advertisement -

جھوٹی خبروں پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ذیشان ملک نے جھوٹے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے پاس نہ پہلے کوئی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔یادرہے کہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق ایک جھوٹی خبر زیرِ گردش تھی جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جعلی ڈگری حاصل کرنے پر لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مگر اب مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سےواضح تردید کے بعد اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] مریم صفدر نواز کی ہم شکل، فنی ویڈیو۔۔۔۔! […]

  2. […] سوشل میڈیا پر نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی لندن کی یونیورسٹی سے ڈگری لینے والی تصویر گردش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.