MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خلا سے دکھنے والا دنیا کا روشن ترین مقام، ناسا سائنسدان کی خانہ کعبہ کی تصویر نے دل جیت لیے

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب (مسائل نیوز)ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔

ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔

یہ تصویر عالمی سطح پر بے حد مقبول ہوئی اور صارفین اس منظر کو ’’معجزہ‘‘ اور ’’دل کو چھو لینے والا لمحہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.