عثمان خواجہ نے دورہ پاکستان کی حمایت کردی
لاہور(ویب ڈیسک)عثمان خواجہ نے ا سٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی بھرپورحمایت کردی۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی کرکٹرکی نئی نسل ایک عرصہ تک اسٹار پلیئرز کو اپنے میدانوں پر ایکشن میں دیکھنے سے محروم رہی، انھوں نے کبھی ڈیوڈ وارنر اوراسٹیون اسمتھ سمیت بڑے کھلاڑیوں کو اپنے اسٹیڈیمز میں پرفارم کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ا سٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں اب زیادہ وقت باقی نہیں، وہاں کھیلتے ہوئے مجھے جو شاندار تجربات ہوئے ان سے ساتھی کرکٹرز کو بھی ا گاہ کیا ہے۔انھیں بتایا ہے
- Advertisement -
کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کرنے اور نئی نسل کے دل جیتنے کا بہترین موقع ہے، امید ہے سب پاکستانیوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے بھرپور موقع سے فائدہ اٹھائیں گے،بہترین کرکٹ سے شائقین کو بھی بھرپور تفریح حاصل ہوگی۔سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سنچری اسکور کرنے والے عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے بے پناہ لگاو رکھتی ہے، اس کا عملی مظاہرہ پی ایس ایل کے دوران دیکھ چکا ہوں،وہاں کھیلتے ہوئے شائقین کی بھرپور سپورٹ نے دل جیت لیا۔یاد رہے
کہ ا سٹریلوی ٹیم 3ٹیسٹ اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے پاکستان ا ئے گی، طویل فارمیٹ کی سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کوکراچی میں شروع ہوگا،ا سٹریلوی بورڈ کا وفد پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے۔ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں موقع ملتے ہی رنز کے ڈھیر لگادینے والے ا سٹریلوی بیٹر نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں اپنی شمولیت کے لیے پرامید ہوں،بے پناہ محبت کرنے والے شائقین کے سامنے کرکٹ کھیلنے کا بڑی بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔