MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اینکرنے3ماہ کی بچی کوگود میں لے کرموسم کاحال بتایا، ویڈیو وائرل ہوگئی

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) طوفانی بارش یا برفانی طوفان میں کھڑے اینکرکوموسم کا حال بتاتے تواکثرلوگوں نے دیکھا ہوگا لیکن امریکا میں نیوزاینکرنے اپنی 3ماہ کی بچی کوگودمیں لے کرموسم کی رپورٹ پیش کی۔امریکی ریاست وسکونسن کی 42 سال کی نیوز اینکرربیکا شلڈ موسم کی رپورٹ پڑھنے کوتیارتھیں کہ عین وقت پران کی 3 ماہ کی بیٹی فیونا سوتے سے جاگ گئی۔

- Advertisement -

ریبکا نے بچی کے ساتھ ہی موسم کی رپورٹ پڑھنے کا فیصلہ کیا اورا?ن ائیرہوگئیں۔ناظرین اینکرکوبچی کے ساتھ موسم کا حال بتاتے دیکھ کرپہلے حیران اورپھرخوش ہوگئے۔ بچی کے ساتھ موسم کی رپورٹ پڑھنے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا پرہزاروں لوگ شئیراورلائیک کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اینکرکی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر تعریف کی۔نیوز اینکرکورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث گھرسے کام کررہی ہیں۔ ربیکا کا کہنا ہے کہ توقع میرے اس اقدام سے کام اورگھر کی ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھانے والی ماو¿ں کوترغیب ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.