MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے

6 354

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔سماء نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے پارٹی کے سینیٹر کو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ارکان کو آگاہ کر دیا۔تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر مشترکہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا کا مشترکہ اجلاس (آج) 6 اکتوبر بروز جمعرات کو شام 5 بجے طلب کیا اس سلسلے میں ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56(3) کے تحت طلب کیا گیا ۔ خیال رہے کہ صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لازمی خطاب 14 اگست کو قومی اسمبلی کے آخری پارلیمانی سال کے آغاز کے باوجود اب تک نہ ہوسکا۔آئین کے آرٹیکل 56(3) میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر اور ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر صدر ایک ساتھ دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے اور پارلیمنٹ کو اس کی طلبی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متعلقہ عملے نے خطاب کا مسودہ پہلے ہی تیار کرلیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی روش کے مطابق انہوں نے تمام وزارتوں کو خطوط بھیجے تھے جن میں صدر کو گزشتہ پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا اور تقریر تمام وزارتوں سے ان پٹ حاصل کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے۔صدر عارف علوی اس سے قبل ماضی کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی حکومت کے تحت ریکارڈ تعداد میں آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے الزام میں شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے تیاریاں […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں اختلاف رائے شدید ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ جیو […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پارٹی چیئرمین […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر سے پاکستان سے متعلق بیان واپس لینے کا […]

  6. […] پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخوپورہ 5 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدوار محمد ابوبکر نے ووٹوں کی دوبارہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.