MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بالخصوص بلوچستان شدید متاثر اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں،محمد آصف ترین

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین (مسائل نیوز)پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد آصف ترین کے زہر صدارت پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایگزیکٹو ممبرز اور دیگر سینئیر قیادت کے ھمراہ سیلاب سے علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر محمد آصف ترین نےکہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پورہ ملک بالخصوص پورہ بلوچستان شدید متاثر اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب نے مل کر اس مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرنا ھے حکومت و ریاست کے علاوہ مخیر حضرات بالخصوص تاجر برادری نے سب سے آگے بڑھ کر متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے ہیں بعد ازاں چیمبر میں اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پشین چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرز اور سینئر قیادت سید عبدالباری آغا، پیر محمد ترین، صدیق اللہ ترین، سید صبور آغا، حضرت علی کبزئی، محمد اقبا، اورنگزیب خان، فرید اللہ، عیسی محمد اچکزئی، سمیع اللہ، سیف اللہ ترین اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ پشین چیمبر کے عہداداران، سینئر قیادت اور ووٹر اپنی مدد آپکے تحت فنڈز جمع کرکے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.