پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے دوران 1700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے دوران 1700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔آئی جی پنجاب کے دفتر نے صوبے بھر گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 1756 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے اور انہیں 7 روز کے لیے جیل میں نطربند کیا گیا۔
سیالکوٹ میں 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔جب کہ سکھر میں پی ٹی آئی کے تمام گرفتار رہنما اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا جب کہ حیدرآباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پولیس متعدد کارکنان کو گرفتار کیا جب کہ کئی کارکنان شیلنگ اور آنسو گیس سے بھی متاثر ہوئے۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی کارکنان ہر طرح کی رکاوٹوں کو ہٹا کر اسلام آباد پہنچے۔
جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا ، 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ قوم غلامی کے خوف سے آزاد ہو گئی ہے، جس طرح آزادی کی تحریک کے شرکاء نے آنسو گیس شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
عمران خان نے کہا کہ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں، ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی
[…] نیوز)پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز، ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے […]
[…] (مسائل نیوز) پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔ صوبہ […]