تربت: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے تفتان کےعلاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تربت (مسائل نیوز)پاک-ایران بارڈر سے منسلک ضلع چاغی کا علاقہ تفتان میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
جہاں مستحک مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو بہترین طبی امداد کی سہولت فراہم کی گئی
مریضوں کےمختلف ٹیسٹ بھی لئے گئے۔
- Advertisement -
واضع رہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ تسلسل جاری ہے۔

ایف سی بلوچستان ساؤتھ فری میڈیکل کیمپس کی سہولیات ان پسماندہ علاقوں میں فراہم کررہی ہے جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔
ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس میں اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔
علاقائی لوگوں نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی طرف سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے