MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے تھریٹ الرٹ میں کہا کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کیلیے بلٹ پروف اور جیمرز والی گاڑی استعمال کی جائے۔تھریٹ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کے لیے بلٹ پروف شیشہ استعمال کیا جائے۔وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کے بنی گالہ ہائوس کے ملازمین کی سیکیورٹی کلیئرنس کی بھی ہدایت کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.