کئی روز بعد انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی(مسائل نیوز) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقا بلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔
- Advertisement -
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178.60روپے سے کم ہو کر178.55روپے اور قیمت فروخت178.70روپے سے کم ہو کر178.65روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.80روپے اور قیمت فروخت179.30روپے پر بدستور برقرا ررہی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 195.50روپے سے گھٹ کر195روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے گھٹ کر197روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے اور قیمت فروخت235روپے پر مستحکم رہی