MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمگیر ترین کی خودکشی ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا ویڈیو بیان

1 514

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عالمگیر ترین کی خودکشی ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا ویڈیو بیان

تفصیلات کےمطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس اور اہل خانہ نے اسے خودکشی قرار دے دیا ہے۔ابتدائی تفتیش کےمطابق عالمگیر ترین نے دائیں کنپٹی پر ایک گولی چلائی، پوسٹ مارٹم کےبعد میت گھر منتقل کردی گئی ہے، لاش کے پاس سے ملنے والی پستول اور تحریری نوٹ فرانزک کے لیے بھجوادیا گیاہے۔

حارث رئوف بھی دلہنیا لے آئے، بارات سے قبل ایسا کام کردیاجسے جان کر آپ داد دیئے بغیر نہ رہ رسکیں

- Advertisement -

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی اس حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

رضوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’سب کو پتہ چلا ہے کہ عالمگیر ترین صاحب اللہ کے پاس چلے گئے ہیں، آج یہ افسوس ناک خبر ملی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’وہ نہ صرف ملتان سلطانز کے اونر تھے بلکہ ایسے بہت سے کام تھے جو وہ کر رہے تھے ، پاکستان کی اور لوگوں کی خدمت کر رہے تھے، ذاتی طور پر مجھے اس کے بارے میں پتہ ہے۔‘

رضوان نے کہا کہ ’میں اس بات کا بھی گواہ ہوں کہ آخری بار جب میری ان سے بات ہوئی تھی تو جو ہماری ٹیم جا رہی تھی حج کیلئے آخری ٹائم پر ہم نے ان سے درخواست کی تھی ساتھ چلنے کی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تو بہت کم ٹائم ہے اگلے سال انشاء اللہ آپ لوگوں کے ساتھ رہوں گا۔‘

آخر میں رضوان نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ عالمگیر ترین کیلئے دعا کریں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شخص کی خودکشی کی ویڈیو وائربچے نہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.