MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

0 1,291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹو کی جانب سے خوشخبری سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گذشتہ روز 5 اکتوبر کو ہوئی۔
یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو بختاور بھٹو کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔
جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔
ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی تصویر شئیر کی۔ بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
18 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چودھری نے بیٹے کا نام رکھ لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ”میر حاکم محمود چودھری” رکھا ہے۔ بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ بیٹے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام پر رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.