MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے،شہباز شریف

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ نے ہمارے مؤقف کی تصدیق کردی ہے،اکانومسٹ کی دو خبروں نے عمران خان سے متعلق ہمارے مؤقف کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میگزین کے تازہ شمارے میں لکھا گیا کہ عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کے درپےہیں۔
چیئرمین تحریک اںصاف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے چار سال ملکی وسائل کو برباد کیا،سیاست چھوڑ کر خدمت کے فرض کو نبھانا ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں وقت لگے گا،بحالی راتوں رات ممکن نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ وقت مشکل ہے مگر سب ملکر ان حالات سے نکل جائیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 28 ارب سے بڑھ کر 70 ارب ہے۔سیلاب سے تباہ کاری کے باقی اخراجات اس کے علاوہ ہیں لیکن اب 42 ارب روپے کہاں سے آئیں گے،اللہ کی ذات اس کا انتظام کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی،افواج پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے وہاں تک رسائی حاصل کی جہاں ممکن نہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا ایسا محسوس ہوا جیسے سمندر ہر جانب پھیلا ہوا ہے اور سوات میں جو صورتحال دیکھی اس میں انسانی غلطی کا زیادہ عمل دخل تھا۔سوات میں دریا کے پیٹ میں تعمیر کیے گئے ہوٹلز سیلاب میں بہہ گئے اور اسی طرح انڈس ویلی میں لوئر کوہستان میں نقصان پہنچا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.