MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسکالر شپ کا مقصد میرٹ لانا ہوگا،وزیراعظم

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیوکے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، دنیا کو انسانی بحران کے دہانے پر کھڑے 40 ملین افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آنا ہو گا جبکہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا عزم مثالی ہے، پولیو کا خاتمہ کرکے پاکستان تاریخ میں اپنا نام رقم کر سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک بانی بل گیٹس نے جمعرات کو قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -

قبل ازیں بل گیٹس اور وزیراعظم عمران خان کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے دورہ پر بل گیٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے پولیو کے خاتمہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پولیو کے خاتم کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ،

بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ پاکستان بھر سے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں وفاقی وزراءشوکت ترین، اسد عمر، فواد احمد، خسرو بختیار، ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبرپختونخوا، وزرائاعلی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.