کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں امن قائم ہوا ہیانہوں نے کہا کہ امن کیلئے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں جس کے باعث آج ہم پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں۔ اے پی ایس کے معصوم شہداء اور انکے خاندا نوں کو سلام پیش کرتے ہوئے
- Advertisement -
وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خا تمے کے لئے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیانہوں نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ہمیشہ ملک کی تاریخ کے ایک سیاح ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گاجب بزدل دہشت گردوں نے اپنے نا پاک عزائم کی تکمیل کے لئے پھولوں جیسے معصوم بچوں کو اپنی بر بریت کا نشانہ بنایا وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ شہداء اے پی سی کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے پاکستانی قوم ایک بہادر اور دلیر قوم ہے
جن کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کبھی پست نہیں ہو سکتے آج کا دن ہمیں یہ تلقین کرتا ہے کہ قومی اتحاد اور اتفاق سے ہم تخریب کار عناصر اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث افراد کے قلع قمع کے لئے اجتماعی طور پر بحیثیت قوم اپنا کردار نبھائیں گے۔وزیرا علیٰنے اے پی ایس شہداء کے والدین کی ہمت و حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے