MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے 5 اگست یوم استحصال کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،عمران ابراہیم بنگلزئی

4 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)بلوچستان کے ضلع کچھی میں یوم استحصال کمشیر کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراھیم بنگلزئی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے برآمد ہوئی ریلی کوئٹہ سبی قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے ایس پی آفس سے ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و ضلعے کے آفیسران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراھیم بنگلزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے 5 اگست یوم استحصال کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ کشمیر پاکستانی عوام کی رگوں میں خون بن کر دوڑتی ہے ہم کشمیر کی آزادی تک ہر قسم قربانی کے لیے تیار ہیں گلگت سے لیکر کچھی تک پاکستانی عوام کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ ہے کشمیری بھائی خود کو تنہا نہ سمجھیں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق منظور کی گئی قرارداد پر عملدرآمد کرانے کے لیے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان اور پاکستان کے عوام کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پورے ملک میں ایک ہی وقت یوم استحصال کمشیر کا دن منانا کشمیری عوام سے یکجہتی کی زندہ مثال ہے انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے 5اگست کے دن بے گناہ کشمیریوں کو جینے کی حق سے محروم کر دیا ہے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے جو کہ نیک شگون نہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بنے گا پاکستانی کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گے کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ذمّہ دار ملک ہے اور پاکستانی عوام کشمیر مسلے کا پر امن حل چاہتے ہیں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان مظالم اور بربریت کا نوٹس لے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کے لیئے کچھی کی فضائیں بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھایں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز)ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی زیر صدارت 14 اگست جشن آزادی کا دن شایان شان اور جوش […]

  2. […] سیکورٹی کی سخت انتظامات کیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم […]

  3. […] بحالی کے عمل میں کامیابی حاصل کریں گے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی یہ بات انہوں نے سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورے کے موقع […]

  4. […] (مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی محمد اسلم بوہڑ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.