MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موٹروے پر سفر کرنےوالے مسافروں کے لیے ایک اور بری خبر

0 494

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیاجس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر

- Advertisement -

کھانے پینے کی اشیا کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں تاہم اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں این ایچ اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر فری واش روم کی سہولت بھی مسافروں کو دستیاب ہے جبکہ جن واش رومز کے پیسے بڑھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.