MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحافی آغا عبید کے خلاف ایف آئی آر آزادی صحافت پر حملہ ہے -ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

0 13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ(مسائل نیوز) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے بی ڈی ایم اے کے صدر، اور
اولس نیوز کے چیف ایڈیٹر آغا عبید کے خلاف درج ایف آئی آر کو بے بنیاد، غیر ضروری اور آزادی صحافت کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر یہ مقدمہ واپس لے۔

کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کو دباؤ میں لانے کے موجودہ اقدامات جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے خلاف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقاتی رپورٹنگ کو مجرمانہ کارروائی سے جوڑنا قابل قبول نہیں ہے

- Advertisement -

کمیٹی نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی صحافت کے تحفظ کو یقینی بنائے، اور آغا عبید کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ساتھ مثبت اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے تعاون کو فروغ دے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک جمہوری معاشرے میں آزاد میڈیا ملک اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جو میڈیا کی آزادی کے ساتھ ساتھ میڈیا اور صوبائی حکومت کے بہترین تعلقاتِ پر اثر انداز ہوں۔

ایکشن کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور ذمہ دارانہ صحافت کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، خصوصاً بلوچستان میں میڈیا کے پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عملی کردار ادا کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.