ایلون مسک نے 19 سالہ نوجوان کو ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے پر 5 ہزار ڈالر کی پیشکش کردی
نیویارک(ویب ڈیسک ) ٹیسلا، اسپیس لِنک اوردیگر کمپنیوں کے مالک اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ ایلون مسک نے ایک کالج طالب علم کو ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر کی رقم پیش کی ہے۔ایلون مسک نے 19 سالہ طالبعلم جیک سوینی کو ایک جواب میں لکھا ہے:’ یہ لو پانچ ہزار ڈالر اور میرے فضائی سفر پر نظر رکھنے والا ٹوئٹر اکاو¿نٹ بند کردو۔‘کے نام سے جاری یہ ٹوئٹر ہینڈل جیک سوینی کے بہت سارے اکاونٹس میں سے ایک ہے۔
وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک@Elonjetاپنے پرائیوٹ جیٹ سے جب پرواز کرتے اور زمین پر اترتے ہیں تو اس کی تفصیل اس اکاو¿نٹ سے نشر ہوجاتی ہے۔ اگرچہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی تفصیل پر ان کے مداح ٹوئٹر اکاونٹ بناتے رہتے ہیں۔ لیکن ایلون مسک نے اپنے جوابی ٹویٹ میں اس اکاو¿نٹ کو سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایلون مسک نے سب سے پہلے نوجوان سے کہا کہ یہ اکاونٹ خود ایلون کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔
- Advertisement -
اس کے جواب میں نوجوان نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے متاثر ہیں اور ماڈل تھری کا ذکر کیا جو شاید ٹیسلا کار کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔اس کےبعد ایلون مسک نے نوجوان سے سوال کیا کہ ا?یا وہ ان تمام اکاونٹس سے کتنی رقم کماتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے 80 ہزار فالوور تھے۔ اس پر جیک نے بتایا کہ وہ 20 سے 25 ڈالر ماہانہ بنا پاتے ہیں۔ اس پر ایلون نے انہیں اکاو¿نٹ بند کرنے پر 5000 ڈالر کی پیشکش کی۔لیکن اس موقع پر جیک لالچ میں اگیا اور اس نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ اس میں ایک صفر کا اضافہ کردیں
لیکن اس کے بعد ایلون مسک نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے بعد سوینی نے ایلون سے درخواست کی کہ وہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مداح ہیں اور اس کے ادارے میں انٹرنشپ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب تک ایلون مسک نے 50 ہزار ڈالر کی رقم اور انٹرنشپ کا کوئی جواب نہیں دیا۔لیکن یہاں قابلِ ذکربات یہ ہے کہ اس نوجوان کے پاس ایلون مسک کی فلائٹ کا سارا ڈیٹا تھا جس خوکار الگورتھم کے حوالے کرکے اس کے ٹویٹ بوٹس بنائے گئے جو ازخود ایلون کی سفری تفصیلات پوسٹ کرتے رہتے تھے۔