MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل آباد سے کم عمر بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت شخص آخر کار پکڑا گیا

1 809

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (مسائل نیوز) فیصل آباد میں کم عمر بچیاں اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم نے رضا آباد، پیپلزکالونی، منصور آباد کے علاقوں میں گھناؤنا جرم کیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ایس پی مدینہ ڈویژن حفیظ بگٹی کی سربراہی میں مدینہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی،شہر کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچیاں اغواء کر کے ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سر یل اغوا کار گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رضا آباد ،پیپلزکالونی ،منصور آباد ،تھانہ صدر کے علاقہ سمیت مختلف علاقوں میں گھناؤنا جرم کیا۔

ملزم کی کم عمر بچیوں کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھیں، ملزم عرصہ دراز سے فیصل آباد پولیس کے لیے سر درد بنا ہوا تھا ۔ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو حوالات منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.