MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کاحق ہرشہری کودیتاہے،اصغرخان اچکزئی

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائےکاحق ہرشہری کودیتاہے پرامن سیاسی کارکنوں پربلاجوازفائرنگ قابل گرفت عمل ہے جومائنڈسیٹ اس ملک کے سیاہ وسفیدکامالک بناہواہے ان جیسے تمام واقعات کی ذمہ داری انہی پرعائدہوتی ہے

- Advertisement -

ملک کوکسی غدارنے نہیں بلکہ محب وطنوں نے دولخت کیااگر پشتونوں بلوچوں کو ان کے وسائل پراختیارنہیں دیاجاتا ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی رہی تو اس کے نتائج کاذمہ دارحکمران اشرافیہ ہی ہوگی کل کاواقعہ کھلی بربریت ہے اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں

جھگڑااسلام اورمذہب کانہیں جھگڑا پشتونوں کی حقوق وسائل پر اختیارکاہے پشتونوں کو اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں پردسترس دیا جائے تویہ دیارغیر میں محنت مزدوری پرمجبور نہیں ہوگاپنجاب میں پشتونوں بلوچوں محنت کشوں اورطالبعلموں کولاپتہ کئے جانے پر غم وغصہ فطری عمل ہے پنجاب کو اس نارواطرزعمل سے اجتناب کرنا ہوگاعوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین اورذمہ دارقومی سیاسی جمہوری جماعت کی حثیت سے ظلم جبراستبداد کےخلاف نتائج کی پرواہ کئے بغیرآوازاٹھاتی رہیگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.