پشین کے غیور عوام بڑی تعداد میں عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقیقی آزادی کی راہ پر چل پڑے ہیں،قاسم خان سوری
پشین(مسائل نیوز) قاسم خان سوری صدر پی پی ٹی بلوچستان او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پشین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا پشین کے آرگنائزر سید جعفر آغا، سردار داود خان ترین، سید تاج آغا، شاہنواز کھرل، سید روح اللہ آغا اور دیگر نے سینکڑوں کارکنوں کے ھمراہ پشین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا بعدازاں ایک عظیم الشان ریلی کے شکل میں پشین بازار جلسہ گاہ پہنچایا گیا پشین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہورھا ھے کہ پشین کے غیور عوام اتنی بڑی تعداد میں عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقیقی آزادی کی راہ پر چل پڑے ہیں اتنے پرہجوم جلسے اور یوتھ کا جذبہ ایک انقلاب ھے
- Advertisement -

جس نے مزیب پرستوں اور قوم پرستوں کے گھر میں تبدیلی اور حقیقی آزادی کے شمعیں روشن کئے ہیں انہوں نے ایک قرارداد کے زریعے پشین جلسے میں عوام سے حلف لیا کہ پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ھے نہ ہم جکھیں گے نہ بکھیں گے اور نہ چھپ رینگے بلکہ اپنے اللہ پر بھروسہ کرکے دن رات محنت کرکے چئیرمین عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچا کر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے جلسے سے پشین کے آرگنائزر سید جعفر آغا، سردار داود ترین، شاہنواز کھرل ،سید تاج آغا، سید روح اللہ آغا اور دیگر نے کہا کہ قاسم خان سوری نہ صرف بلوچستان بلکہ ایک قومی لیڈر بن کر ابھرے ھے جسکی کی زندہ مثال پشین کے نوجوانوں کا انکا تاریخی استقبال ھے جلسے سے پی ٹی آئی کے سئینیر قیادت عبدالباری بڑیچ، ملک فیصل دہوار، داود پانیزئی، داود شاہ کاکڑ، ملک نصیب بیٹنی، عالم کاکڑ، اسرار کاکڑ، اکرم ترین، نصیب اللہ کلیوال، تحصیل صلاح الدین خان، حکیم خان ترین، عطاء اللہ نیازی ،حاجی سلطان، ڈاکٹر عزیز کاکڑ، خورشید احمد ہاشم پٹھان، قیوم بڑیچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا