MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومتی اتحادیوں میں وزارتوں پر کوئی ڈیڈلاک نہیں، خالد مگسی

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہاہے کہ وزارتوں پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ،میں وزارت نہیں لوں گا باپ پارٹی سے سرادراسرارترین وزارت کے امیدوار ہیں۔ان خیالات کااظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مگسی نے کہاکہ شام تک کابینہ کی تشکیل ہوجائے گی ۔سرداراسرارترین ہماری طرف سے وزیر ہوں گے میں وزارت نہیں لے رہاہوں ۔اتحادیوں میں وزارتوں پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ملک کے خراب حالات اور مہنگائی کی وجہ سے دباﺅ ہے جس کی وجہ سے چیزوں میں وقت لگ رہا ہے ۔ اتفاق نہ ہونا الگ چیز ہے اور مذاکرات الگ چیز ہیں مذاکرات ہورہے ہیں سب سے اتفاق رائے ہونے کے بعد کابینہ کااعلان ہوجائے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئر مین خالد مگسی نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کمپنی ہمیں بنانا ریپبلک سمجھ رہی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.