MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئر مین سینٹ سے اسد قیصر کی ملاقات

0 356

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں دونوں ایوانوں میں قانون سازی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اچھی روایات قائم کی ہیں

- Advertisement -

اور ایک دوسرے کے ساتھ انتظامی سطح پر رابطہ کاری کو خاصی اہمیت دی گئی ہے۔  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے مابین قانون سازی اور انتظامی امور کے حوالے تعاون مثالی رہا ہے۔

دونوں رہنماوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ایوانوں کی جانب سے زیر التوا قانون سازی کو فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور دیگر سینیٹر ز بھی موجود تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.